کو قراردادِ مقاصد کی منظوری پاکستان کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی،3مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ قراردادِ مقاصد کے موقع پر اپنے پیغام میں 3 مارچ 1947 کو سندھ اسمبلی کے تاریخی فیصلے اور 3 مارچ 1949 کو قراردادِ مقاصد کی منظوری کو پاکستان کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان میں آئینی بالادستی، جمہوری استحکام اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ 1947 پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، جب سندھ اسمبلی نے قیام پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی، جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3 مارچ 1949 کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی نے قراردادِ مقاصد منظور کی، جس نے اسلامی اقدار کو آئینی تحفظ دینے، جمہوری روایات کو مستحکم کرنے اور عوامی خودمختاری کو یقینی بنانے کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قراردادِ مقاصد کو پاکستان کے آئین، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں آواز بلند کی اور سندھ نے قیام پاکستان اور اس کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لیاقت آباد میں گھریلو تنازع: بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق

Mon Mar 3 , 2025
کراچی،3مارچ (پی پی آئی)لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کر دیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔ایدھی ٹرسٹ کے مطابق مقتول کی لاش […]