خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ، متعلقہ ادارے الرٹ

لاہور(پی پی آئی) پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) نے آج سے اتوار تک مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو بھی کسی ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑکوں کو فوری بحال کرنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔حکام نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔