بھیج پیر جٹا پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندیؒ کاعرس آج سے شروع

 کراچی، خیرپور،14مارچ (پی پی آئی) معروف صوفی بزرگ بھیج پیر جٹا پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندیؒ کا 13واں عرس کراچی، خیرپور اور دیگر مقامات پرہفتہ اور اتوار کو اور کل منعقد ہوگا۔ عرس کی تقریبات میں مذہبی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گی۔ 15 مارچ کو عرس کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور ختم خواجگان سے ہوگا۔ اس کے بعد صلوٰ? و سلام پیش کیا جائے گا۔16 مارچ کو ایک قومی ریفرنس بعنوان “خانقاہی نظام علامت وحدت امت” منعقد ہوگا۔ ریفرنس میں مختلف مقررین خانقاہی نظام کی اہمیت اور پیر محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندی ؒکی دینی و سماجی خدمات پر اظہار خیال کریں گے۔عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جماعت اسلامی سندھ کے تحت "علماومشائخ پانی کنونشن" آج منعقد ہوگا

Fri Mar 14 , 2025
کراچی،14مارچ (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت ہفتہ 15 مارچ کو قباء آڈیٹوریم میں “علماومشائخ پانی کنونشن” منعقد ہوگا جس کی صدارت جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کریں گے۔جمعیت اتحاد العلماء   و مشائخ سندھ کے تحت ہونے والے اس کنونشن میں کراچی تا کشمور مختلف مکاتب فکر کے علما  کرام شرکت کریں گے۔علما  کرام دریائے […]