تلہار میں 30 سالہ بے روزگار نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

تلہار،،24مارچ (پی پی آئی) تلہار کے قریب واقع دیوانی فقیر گاوں میں ایک 30 سالہ نوجوان ریاض خاصخیلی نے بیروزگاری کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ ریاض خاصخیلی نے اپنے گھر کے قریب ایک درخت سے لٹک کر اپنی جان لی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انہوں نے کچھ دن قبل پولیس کی نوکری کے لیے ٹیسٹ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریاض خاصخیلی نے پولیس ٹیسٹ میں 82 نمبر حاصل کیے تھے جبکہ پاس ہونے کے لیے 72 نمبر درکار تھے۔ اس کے باوجود انہیں ضلع بدین کی فہرست میں ناکام قرار دیا گیا۔فیل ہونے کے بعد ریاض نے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ ان کے خودکشی کے واقعے نے دیوانی فقیر گاوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

Mon Mar 24 , 2025
واشنگٹن ڈی سی،24مارچ (پی پی آئی)یوم پاکستان پر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں صدرمملکت کی جانب سے فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں دو ستارہ بسالت،227کو تمغہ بسالت،82 کو امتیازی اسناد،185 کوآرمی چیف تعریفی اسناد، […]