مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

واشنگٹن ڈی سی،24مارچ (پی پی آئی)یوم پاکستان پر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں صدرمملکت کی جانب سے فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں دو ستارہ بسالت،227کو تمغہ بسالت،82 کو امتیازی اسناد،185 کوآرمی چیف تعریفی اسناد، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری دیئے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔۔اسی طرح میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیض امتیاز،میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید، کیپٹن عامر احمد بدر شہید کو تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، صوبیدار عابداللہ شہید بھی تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاسبانِ وطن پاکستان عید کے بعد ملک گیر رابطہ مہم کا آغاز کرے گی

Mon Mar 24 , 2025
مظفر آباد،24مارچ (پی پی آئی)پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے ایک اہم بیان میں اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد پورے ملک اور آزاد کشمیر میں پاسبانِ وطن ایک منظم اور مربوط رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔ اس مہم کے دوران تنظیم سازی کے […]