سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کاعالمی زیرو ویسٹ مہم کے لئے حمایت کا عزم کیا

نیویارک،29مارچ (پی پی آئی)پاکستان نے عالمی زیرو ویسٹ مہم کے لیے اپنی حمایت کو دہرایا ہے۔ زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے سلسلے میں جنرل اسمبلی ہال میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نامزد، سفیر عاصم افتخار احمد نے ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بڑھتے ہوئے فضلہ بحران سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔کئی چیلنجز کے باوجود، پاکستان قومی پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے زیرو ویسٹ مہم کی حمایت کر رہا ہے۔ سفیر احمد نے ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ویسٹ سسٹم کے حصول میں مدد کرنے کے لیے خصوصی برتاؤ، صلاحیت میں اضافہ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور مالی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔سفیر نے ان ممالک کو درپیش رکاوٹوں کا اعتراف کیا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔