مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان سیاورنگی ٹاؤن ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی، 5اپریل (پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک مڈل کلاس طبقے کی نمائندگی کرتی ہے اور مہنگائی کے دور میں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔یہ بات انہوں نے  اورنگی ٹاؤن ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بہادرآباد مرکز میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں مرکزی کمیٹی کے رکن سید امین الحق کے علاوہ، اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شہباز نومی، سینئر وائس پریذیڈنٹ عبدالقادر شیخانی، وائس پریذیڈنٹ عدنان احمد خان و دیگر اراکین شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعظم کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر زور دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے کراچی کے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ دینے پر بھی شکریہ ادا کیا اور اورنگی ٹاؤن میں تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم جب سے حکومت کا حصہ بنی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کراچی و پاکستان کے عوام اور تاجروں کے لئے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔سید امین الحق نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے اور ایم کیو ایم کا قلعہ ہے۔ ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے عوام کے لئے نئے پراجیکٹس کا انعقاد کر رہی ہے جس سے ترقی ممکن ہوگی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما شکیل احمد، ارشاد ظفیر اور ارشد حسن بھی موجود تھے۔