سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ کے تاجروں کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف احتجاج

ٹھٹھہ، 8اپریل (پی پی آئی) دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف ٹھٹھہ کے تاجروں نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ آل تاجر اتحاد ٹھٹھہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی نیشنل بینک ٹھٹھہ سے شروع ہوئی اور قومی شاہراہ پر گشت کرتے ہوئے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے پہنچی۔ یہاں مظاہرین نے منصوبے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ریلی کی قیادت ضلعی صدر محمد اشرف چنڈ، عزیز جوگی، محمد موسیٰ سبزپوش، شیراز واریو اور حامد مغل نے کی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر نئی نہریں نکالنے سے سندھ بنجر ہو جائے گا۔مظاہرین نے کہا کہ کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث سمندر آگے بڑھ رہا ہے جس سے ساحلی اراضی متاثر ہو رہی ہے، زرعی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور ماہی گیر مالی مشکلات کا شکار ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے اور نئی نہریں بننے سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نہری منصوبے کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔