جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد، 22اپریل (پی پی آئی)بدھ کے روز ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم موسم متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا۔جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چھور، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص، اور شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچا۔اسلام آباد اور گردونواح میں بدھ کے روز گرم اور خشک موسم کی توقع کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرم اور خشک موسم کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم اور خشک موسم رہے گا، تاہم مری، گلیات، جہلم، اور سیالکوٹ میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید گرم اور خشک موسم کے علاوہ دوپہر کے بعد گردآلود ہواؤں کے چلنے کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ چترال، دیر، سوات، اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق،کشمیر کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، راولاکوٹ میں 25، شوپیاں میں 21، اننت ناگ میں 20، پلوامہ میں 21، اور سری نگر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل کراچی میں معروف افسانہ نگار عفت نوید کے افسانوی مجموعہ "ردی" کی تقریبِ رونمائی

Tue Apr 22 , 2025
کراچی،22اپریل (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ادبی کمیٹی شعر و سخن کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار عفت نوید کے افسانوں کے مجموعہ “ردی” کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چئیرمین ادبی کمیٹی (فکشن) اخلاق احمد نے کی جبکہ شہناز شورو نے […]