کراچی،22اپریل (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ادبی کمیٹی شعر و سخن کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار عفت نوید کے افسانوں کے مجموعہ “ردی” کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چئیرمین ادبی کمیٹی (فکشن) اخلاق احمد نے کی جبکہ شہناز شورو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران مختلف ادیبوں نے اظہارِ خیال کیا۔ مہناز رحمان، ڈاکٹر اوج کمال، ناصرہ زبیری، گوہر تاج اور شبنم گل نے عفت نوید کے افسانوں کی تعریف کی۔ اخلاق احمد نے کہا کہ عفت نوید کی کتاب کا ہر افسانہ ایک چیلنج ہے اور اردو ادب میں ایک خزانہ شامل کیا ہے۔شہناز شورو نے کہا کہ افسانہ “ردی” ایک منفرد افسانہ ہے جو ادیب کی زندگی میں زندگی اور موت کے قریب ہونے کا ذکر کرتا ہے۔ ناصرہ زبیری نے کہا کہ یہ افسانہ قاری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے اور عفت نوید کی نئی شناخت بنائے گا۔شبنم گل نے کہا کہ عفت کے افسانے نہ صرف سوچ بلکہ سوال کرنے پر بھی مجبور کرتے ہیں اور ان کے کردار زندگی سے جڑے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ گوہر تاج نے کہا کہ یہ کتاب “ردی” لوگوں کو اپنی بیٹیوں کو جہیز میں دینی چاہیے اور عفت نوید نے معاشرے کو موضوع بنایا۔عفت نوید نے تقریب کے انعقاد پر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کی وجہ سے آج اس مقام پر ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے انجام دیے۔
Next Post
ناقص اور مضر صحت خوراک کی فراہمی کیخلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مہم
Tue Apr 22 , 2025
کوئٹہ،22اپریل (پی پی آئی) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ناقص اور مضر صحت خوراک کی فراہمی کے خاتمے کے لئے بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں کوئٹہ، خضدار، اورماڑہ اور صحبت پور میں مجموعی طور پر 32 خوراک کے مراکز پر […]
