مظفرآباد،23اپریل (پی پی آئی)کھوڑی چنہ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تحت منعقدہ پاور شو میں بجلی کی وولٹیج کی کمی اور برقیات کے نظام پر سخت تنقید کی گئی۔ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ دس مئی تک ان کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو تحریک چلائی جائے گی۔ بجلی چوری کو شہدائے عوامی حقوق سے غداری قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ صرف جائز ضرورت کے تحت بجلی استعمال کریں۔علی سوجل میں منعقدہ اس جلسے میں ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری، لیاقت حیات، خواجہ مہران اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ناجائز استعمال سے برقی آلات متاثر ہو رہے ہیں اور اس کی خریداری میں کرپشن کی جاتی ہے۔ مقررین نے آزاد کشمیر حکومت کو وارننگ دی کہ مراعات یافتہ طبقہ کے فوائد فوراً ختم کیے جائیں۔جلسے کے دوران گلگت بلتستان میں جاری عوامی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا گیا اور اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر کی کرپشن کی مثال کہیں نہیں ملتی اور عوامی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ایکشن کمیٹی نے عوام سے حلف لیا کہ وہ بجلی چوری نہیں کریں گے اور بجلی کے صحیح استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ شرکا نے چار شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے ہر سال تیرہ مئی کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو سخت احتجاج کی کال دی جائے گی۔”
Next Post
راولاکوٹ کی یونین کونسل سنگولا کا ہائر سیکنڈری سکول رات گئے پراسرار طور پرخاکستر
Wed Apr 23 , 2025
راولاکوٹ،23اپریل (پی پی آئی) راولاکوٹ کی یونین کونسل سنگولا میں واقع ہائر سیکنڈری سکول گزشتہ رات پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ “گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب سکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے سب سے پہلے ایک مقامی شخص نے دیکھا اور شور مچایا۔ […]
