کراچی،3 مئی (پی پی آئی)کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے بھاری جرمانے اور تکنیکی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب کے دوران بتایا کہ جون سے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری گاڑیوں میں کیمرے اور ٹریکرز نصب کئے جائیں گے جبکہ ڈرائیوروں کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے جدید لیب قائم کی جارہی ہیں۔پیر محمد شاہ نے کہا کہ حادثات کی بڑی وجہ اوور لوڈنگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی یومیہ چالان کی حد 4 ہزار ہے جبکہ جرمانے کم ہونے کی وجہ سے قوانین پر عملدرآمد کمزور ہے۔ انہوں نے ون وے ڈرائیونگ کو اقدام قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس پر سخت جرمانے کی تجویز دی ہے۔پیر محمد شاہ نے کہا کہ “فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم” آئندہ ماہ سے متعارف کرایا جا رہا ہے اور ہیوی گاڑیوں میں 4 کیمرے نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے سخت ضوابط کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔کاٹی کے صدر جنید نقی نے ٹریفک دباؤ کی نشاندہی کی اور کہا کہ کاٹی صنعتکاروں اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے ماس ٹرانزٹ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Next Post
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا آغاز
Sat May 3 , 2025
کراچی، 3 مئی (پی پی آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو نے غیر قانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف اضلاع میں انہدامی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جہاں اضافی منزلوں اور غیر […]
