تلہار میں پاک فوج کے حق میں سول سوسائٹی کی ریلی

تلہار، 12 مئی (پی پی آئی)  تلہار کی سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب سے بدین بس اسٹاپ تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع بدین کے رہنما سنیل کمار، شہید زوار غلام حسین شاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رہنما خواجہ اظہر حسین شاد، رائیس ملز ایسوسی ایشن کے رہنما موہن لال کوہستانی، شیعہ علماکونسل ضلع بدین کے رہنما خواجہ لیاقت علی سمیت بڑی تعداد میں بیوپاری برادری اور دیگر پارٹیوں کے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بلند کیے اور پاکستانی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ پاک فوج نے ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اب بھارت پاکستان کی سرزمین پر میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ شرکانے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک اور قوم کا ہر فرد پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہید فاضل راہو سے موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ گاڑیاں اور چرس برآمد

Mon May 12 , 2025
بدین، 12 مئی (پی پی آئی) ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو کی قیادت میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ایک کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایس ایچ او انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی اور اے ایس آئی لیاقت علی دلوانی نے اپنے […]