بدین، 12 مئی (پی پی آئی) ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو کی قیادت میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ایک کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایس ایچ او انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی اور اے ایس آئی لیاقت علی دلوانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان عرف نومی شیخ کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے فوری طور پر 1075 گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے انٹروگیشن کے دوران مزید ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی برآمد شدہ موٹر سائیکلیں گولاڑچی شہر سے چند روز قبل چوری ہوئیں تھیں۔ یہ موٹر سائیکلیں طارق محمود کھوکھر اور علی مرتضیٰ میمن کی ملکیت تھیں۔پولیس نے موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Next Post
سندھ حکومت کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر اظہار برہمی
Mon May 12 , 2025
کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی، محمد سلیم بلوچ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک اجلاس میں محکمے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری سید اعجاز علی شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، ڈی جیز اور چیف انجینئرز بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران […]