عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص میں 57واں سہ روزہ مینگو فیسٹیول یکم جون سے شروع ہوگا،تیاریاں مکمل

میرپورخاص،13مئی (پی پی آئی)سندھ حکومت نے میرپورخاص میں سالانہ مینگو فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو یکم جون سے شروع ہوگا۔ یہ تین روزہ 57واں مینگو فیسٹیول ہوگا جس میں عوام کے لئے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل میرپورخاص میر انور علی تالپور، سیکریٹری ثقافت، سیکریٹری زراعت، سیکریٹری محکمہ اطلاعات، اور میئر میرپورخاص عبدالروف غوری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ ایس ایس پی میرپورخاص نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔اس سال مینگو فیسٹیول میں عوام کے لیے میوزیکل نائیٹ ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔ ہینڈی کرافٹ اسٹالز اور ثقافتی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ محکمہ اطلاعات نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔محکمہ زراعت آم کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اصلاحات کر رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اسٹالز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔