فقیر قادر بخش بیدل کے 157 ویں عرس کے موقع پر سکھر میں عام تعطیل کا اعلان

سکھر، 13مئی (پی پی آئی)ضلعی انتظامیہ سکھر نے عظیم صوفی شاعر فقیر قادر بخش بیدل کے 157 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 14 مئی بروز بدھ کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق پورے ضلع سکھر پر ہو گا، تاہم گیارہویں اور بارہویں جماعت کے جاری امتحانات معمول کے مطابق منعقد ہوں گے اور ان پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔عرس فقیر قادر بخش بیدل ہر سال روحانی عقیدت اور ثقافتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، جہاں سندھ بھر سے زائرین ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ بیدل سائیں کی شاعری اور صوفیانہ تعلیمات سندھ کی تہذیب و تمدن کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک کنٹرول اور دیگر سہولیات کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فقیر قادر بخش بیدل کے عرس پر ادبی کانفرنس کا انعقاد

Tue May 13 , 2025
سکھر، 13مئی (پی پی آئی)سندھ کے معروف صوفی شاعر فقیر قادر بخش بیدل کے 157ویں عرس کے موقع پر سکھر آرٹس کونسل کے سنگار علی سلیم آڈیٹوریم میں محکمہ ثقافت سندھ کے زیرِ اہتمام بیدل ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ادیبوں، شعرا، فنکاروں اور محققین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ثقافت […]