گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کی وفاقی وزراء سے اہم ملاقات

کراچی، 18مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی میزبانی میں گورنر ہاؤس کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء  نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء   اللہ، وزیر توانائی اویس لغاری، اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔اجلاس میں کراچی سمیت اندرونِ سندھ کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط اور قابل ہاتھوں میں ہے۔گورنر نے دورانِ جنگ وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، اور کہا کہ بھارت نے قسط رکوانے کی کوشش کی تھی، مگر وزیر خزانہ نے پاکستان کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ اگلے سال تک ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں مسلح افواج کے مثالی کارناموں پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عطا اللہ تارڑ کا مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین

Sun May 18 , 2025
اسلام آباد،  18مئی (پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، بہادری اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں ان کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا ہے۔اتوار کے روز لاہور میں ایک شکرگزاری عوامی جلسے سے خطاب کرتے […]