کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس پی سواں زون اسلام آباد خرم اشرف نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد، 03 جون (پی پی آئی)ایس پی سواں زون خرم اشرف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے سواں زون سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرر سٹاف سے ملاقات کی۔

خرم اشرف نے عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کی داد رسی کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

اس ملاقات کے دوران خرم اشرف نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کی پاسداری اور ان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس پی خرم اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔