نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کا تنظیمی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا اعلان

کراچی، 03 جون (پی پی آئی)  ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں تنظیمی ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور سی او سی انچارج فرقان اطیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف ٹاؤنز کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور محرومی کا ازالہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ سے ایم کیو ایم شہر میں وفاقی پیکج سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے شہری سندھ کے لوگوں کے لئے ملازمتیں حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تنظیمی ساخت کو مضبوط اور مربوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ عوامی سطح پر رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں۔