اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے تھا۔پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں،یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے، عمران بچاﺅ تحریک اب عمران کو اقتدار پر بٹھاﺅ تحریک بن چکی ہے۔سینیٹری شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے۔ اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، یہ لوگ جن پر الزامات لگاتے ہیں ان سے خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں، یہ دوہرہ معیار اور منافقت نہیں تو کیا ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں۔ یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے۔
Next Post
ریحام خان کی پی ٹی آئی پر طنز
Tue Nov 8 , 2022
پرویز الٰہی پلستر لگا کر وزیراعلی بن سکتا ہے تو ہو سکتا ہے عمران خان بھی پر پلستر لگاکروزیراعظم بن جائے اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سا بق اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹو ئٹر پر پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہو […]
