کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثے: سراج درانی نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواستِ ضمانت واپس لے لی۔سراج درانی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت آغا سراج درانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد کیس تبدیل ہو چکا ہے، بے نامی دار، ضمانت کے قانون سمیت دیگر قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر احتساب عدالت میں ضمانت ہو سکتی ہے تو پھر یہاں کیس مت چلائیں، کیا یہ کیس 50 کروڑ سے کم مالیت میں آتا ہے؟نیب کے وکیل نے کہا کہ سراج درانی کا کیس اربوں روپے مالیت کا ہے، احتساب عدالت میں ہائی کورٹ کا فیصلہ آڑے آئے گا، فیصلے میں بہت سی آبزرویشنز دی گئی ہیں۔جسٹس منصور نے کہا کہ ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کے ہوتے ہوئے احتساب عدالت میں کیس نہیں جا سکتا۔وکیل آغا سراج درانی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی آبزرویشنز سابقہ قانون کے حوالے سے ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی بہت سے مقدمات ٹرائل کورٹ بھیجے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کا کیس زیر التوا ہے، ابھی ان پر رائے نہیں دے سکتے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ترامیم سے فائدہ لینے کے لیے تو ضمانت کی درخواست ماتحت عدالت میں دینی پڑے گی۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کیس کو متاثر نہیں کریں گی۔