درگا ہ حضرت بل،خانقاہ حاجی علی سمیت بھارت میں مسلمانوں کے کئی مقامات مقدسہ پرحملے کا خدشہ دکن کی مکہ مسجد،، درگاہ غریب نواز اورمالیگاؤں خانقاہ میں دھماکے ہو چکے ہیں، ہندو تواانتہاپسند ملوث پائے گئے درگاہوں،خانقاہوں اور دینی مدارس پرحملوں کا الرٹ،یومیہ ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں، سیکورٹی بڑھادی گئی،

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  میں درگا ہ حضرت بل اورممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی  سمیت بھارت کی کئی درگاہوں،خانقاہوں اور دینی مدارس پر حملے کا الرٹ جاری کیاگیا ہے، جس کے بعد  ان مقامات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل بھی ان   مقامات مقدسہ پر حملے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس نے  اطراف میں سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ان   مقامات مقدسہ پر  ہر روز ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل حیدرآباد کی مکہ مسجد،، اجمیر کی درگاہ اورمالیگاؤں  کی خانقاہ میں بم دھماکے ہو چکے ہیں جس میں ہندو تواانتہاپسند ملوث پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ 2008کے مالیگاؤں بم دھماکوں میں بھارتی فوج کالیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت ملوث پایاگیاتھا جس میں کئی افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک اور بھارتی سیکورٹی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

Wed Nov 9 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک اور بھارتی سیکورٹی فورسز کا افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر کی طبیعت خراب ہونے پر اسے […]