سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو دوسرے ممالک کو اقلیتوں سے بہتر رویہ رکھنے کا مشورہ دینے سے پہلے اسے اپنے ملک میں اقلیتوں سے بہتر رویہ رکھنا چاہئے۔ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب مرکزی حکومت دوسرے ممالک سے اقلیتوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا مشورہ دے رہی ہے تو اسی دوران بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسلمان،سکھ اورمسیحی ہی نہیں شودر اور اچھوت بھی مودی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔
