بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں کشمیر کو جلد ہی پھر سے ریاست کا درجہ دیا جاسکتاہے:بھارتی وزیر مالیات مودی نے بغیر سوچے سمجھے چودھویں مالیاتی کمیشن کی تجویز کو منظوری دے دی تھی: نرملا سیتارمن

سری نگر (پی پی آئی) بھارت  کی مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے  عندیہ دیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کو جلد ہی پھر سے ریاست کا درجہ دیا جاسکتاہے۔ ریاستوں اور مرکز کے تعلقات پر وزیر مالیات نے کہا، ریاستوں کو مجموعی ٹیکس وصولی کا 42 فیصدی فنانس کمیشن کے ذریعے دیا جارہا ہے۔جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام ریاست بننے سے یہ  حصہ ایک فیصدگھٹ کر 41 فیصد رہ گیا ہے، جو پھر 42 فیصد ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بغیر سوچے سمجھے چودھویں مالیاتی کمیشن کی تجویز کو منظوری دے دی تھی۔ مالی سال 2014-15 سے پہلے یہ صرف 32 فیصد تھا۔ انہوں نے کہا، یہ رقم پھر 42 فیصد ہوسکتی ہے، کیونکہ جلد ہی یا پھر کچھ وقت میں جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ مل سکتا ہے۔واضح رہے کہ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ریاست بنا دیا گیا تھا۔ مالی کمشین سے صرف ریاستوں کو ہی مالی مدد ملتی ہے۔