لاہور (پی پی آئی) لاہور پارکنگ کمپنی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی منظوری کے بغیر پارکنگ فیس میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔لاہور پارکنگ کمپنی کی طرف سے انسپکٹرز کی متعدد اسامیاں ختم کرنے اور عملہ کو فارغ کرنے کے بعد ایم سی ایل کے انسپکٹرز کی خدمات کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ایم سی ایل کے مطابق وہ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی خدمات پارکنگ کمپنی کے حوالے نہیں کریں گے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی طرف سے شیئر پر نظر ثانی پر بھی ایم سی ایل کی جانب سے لچک نہ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے ریمائنڈر کے بعد کمپنی کی طرف سے ایک قسط جاری کردی گئی جبکہ سابقہ بقایاجات کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہوسکی۔لاہور پارکنگ کمپنی کے مطابق مالی بحران کے باعث گزشتہ برسوں کے بقایاجات کی ادائیگی ممکن نہیں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے پارکنگ فیسوں میں اضافہ پر بلدیہ عظمیٰ لاہور کے مطابق اس سے قبل بھی ایک اجلاس میں فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر شعبہ شہری سہولیات کی جانب سے واضح کر دیا گیا تھا کہ کمپنی ایم سی ایل کی ذیلی ایجنسی ہے وہ ازخود اضافہ نہیں کرسکتی۔
Next Post
ایشیاانفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دیدی
Thu Nov 10 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) ایشیاانفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دیدی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایشیاانفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے یہ رقم پاکستان کو نومبر میں موصول ہو گی اور یہ رقم پاکستان کر بریس پروگرام کی مد میں دی جارہی […]
