پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہری گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی)رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن کیا، جس میں غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ افغان باشندے بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے، بائیومیٹرک چیکنگ میں تمام افرادکی پاکستانی شہریت ثابت نہ ہوسکی۔حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کاغذات کی تصدیق نہ ہونے پرگرفتاری عمل میں لائی گئی، مجموعی طور پر 89 مرد، 20 بچے اور 14 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔رینجرز کے مطابق تمام افرادکوافغانستان منتقلی کیلئے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے، عوام ایسے عناصر کے بارے میں رینجرز کو اطلاع دیں۔