خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جاوید لطیف کی ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف کو ہائی کورٹ سے مزید ریلیف مل گیا، ان کی حفاظتی ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی اور بتایا کہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہ آ سکی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی حد تک میاں جاوید لطیف کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہے۔ ایف آئی اے اور سائبر کرائم میں بھی کوئی کیس نہیں۔عدالت نے جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق میاں جاوید لطیف نے لاہور اور پشاور میں درج مقدمات میں ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔