سرجانی، اورنگی ٹاؤن اورکورنگی سنگر چورنگی سے3نامعلوم افرادکی لاشیں برآمد 2لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی،کام کے دوران دیوار گرنے سے جے رام چل بسا

کراچی (پی پی آئی)شہرقائد کے مختلف علاقوں سے3نامعلوم افرادکی لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک مزدورکام کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق سرجانی سیکٹر 7Aکے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی،لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا۔لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ادھرکورنگی5 نمبر ماڈل پارک کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،لاش کو فوری طور پر قریبی تھانے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کردی گئی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اورنگی ٹاؤن 12 نمبر چڑھائی کے قریب روڈ سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے لاش کو قریبی تھانے بعدازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ادھر کورنگی سنگر چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور چل بسا۔ مزدور کی لاش کوجناح ہسپتال منتقل کیاکردیا گیاجہاں اس کی شناخت جے رام ولد ناتھا عمر 23سال کے نام سے ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دفاعی نمائش آئیڈیاز پاکستان آج کراچی میں شروع ہو گی

Mon Nov 14 , 2022
کراچی(پی پی آئی)دفاعی نمائش آئیڈیاز پاکستان 15سے 18نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2022) کے ایونٹ میں ترکی، چین، نارتھ امریکا، ساتھ امریکا، یورپ، ایشیا اور فار ایسٹ ملکوں کی کمپنیوں کا تناسب 60فیصد جبکہ ملکی اداروں اور کمپنیوں کا […]