کراچی(پی پی آئی)دفاعی نمائش آئیڈیاز پاکستان 15سے 18نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2022) کے ایونٹ میں ترکی، چین، نارتھ امریکا، ساتھ امریکا، یورپ، ایشیا اور فار ایسٹ ملکوں کی کمپنیوں کا تناسب 60فیصد جبکہ ملکی اداروں اور کمپنیوں کا تناسب 40فیصد ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تجارتی مندوبین کے علاوہ 64ملکوں کے 285اعلی سطح کے مندوبین بھی نمائش کا دورہ کریں گے یہ آئیڈیا2022 کا گیارہویں ایڈیشن ہے۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز پاکستان میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ، انٹرنیشنل سیمینار، ا?ئیڈیاز کراچی شو، نیٹورکنگ اور بزنس ٹو بزنس، بزنس ٹو گورنمنٹ ملاقاتوں کے ذریعے کاروبار کی توسیع کے مواقع شامل ہیں۔ ا?ئیڈیاز 2022 عالمی دفاعی صنعت کو اپنی جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کریگی۔ سینئر سول، تجارتی اور ملٹری وفود بڑی تعداد میں اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
Next Post
عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور اعظم سواتی کی گرفتاری و تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
Mon Nov 14 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی کی گرفتاری و تشدد پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں […]
