کراچی میں بلدیاتی انتخابات، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ ملتوی کرنے پر متفق، فیصلہ محفوظ

کراچی(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق مناسب فیصلہ دیں گے۔ الیکشن کمیشن میں سندھ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری سندھ نے کہاکہ کورنگی ضمنی الیکشن میں لا ء اینڈ آرڈر کے باعث مشکلات ہوئیں، آئی جی کیساتھ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورت کی، کراچی میں 3 مزید ضمنی انتخابات میں شفافیت نظر آئی۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہاکہ کراچی کے اپنے ڈائنامکس اور چیلنجز ہیں،2015 میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو بھی مدنظر رکھا گیا، 17 ہزار اہلکاروں کو کراچی تعینات کرناتھا، سیلاب، امن وامان کے باعث17 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں، چاہتے ہیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات شفاف طریقے سے کرائے جائیں، بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید وقت ملے تو بہتر تیاری کر سکتے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں سیلاب کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ 2015 میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں 17 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوئے،سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امن وامان کی صورتحال بہتری رہی، کراچی کے 3 ضمنی انتخابات میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتررہی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کراچی میں پرامن ضمنی انتخابات سے اعتماد میں اضافہ ہونا چاہئے تھا،آئی جی سندھ نے کہاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹتے ہوئے پولیس کے 5 جوان شہید ہو چکے ہیں،جن علاقوں سے اہلکار منگوائے جائینگے وہاں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، آئی جی سندھ کاکہناتھا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن ووٹرز کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے گا،آئی جی سندھ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حمایت کردی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ مردم شماری پر اعتراضات سی سی آئی میں لیکر جائیں، مردم شماری پر اعتراضات کیلئے الیکشن کمیشن متعلقہ فورم نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں خامیاں دور کرنے کیلئے کوششیں کیں، الیکشن کمیشن کو مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کرنی ہوتی ہیں، ایم کیو ایم نے درست وقت پر اپنے خدشات پراپر فورم پر نہیں رکھے۔بیرسٹر شہاب نے کہاکہ 10 ماہ کے بعد بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے، سندھ حکومت کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، سندھ کابینہ نے کراچی بلدیاتی انتخابات90 روز کیلئے ملتوی کرنے کی منظوری دی، سندھ کابینہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری نہیں دے سکتی، سندھ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کر رہی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ خیبرپختونخوا بھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتاتھا، بیرسٹر شہاب نے کہاکہ 6ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد میں تعینات ہیں، کراچی میں کہیں بھی سیلاب کے باعث تباہی نہیں ہوئی،دھرنا روکنے کیلئے سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد بھیج دیئے گئے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے اہلکار نہیں ہیں،الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کرے۔الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق مناسب فیصلہ دیں گے۔

Next Post

کراچی کے بلدیاتی الیکشن اتنی مرتبہ ملتوی ہوئے کہ کئی امیدوار چل بسے:وسیم اختر مردم شماری، حلقہ بندیوں اورووٹر لسٹوں پر اعتراضات دورہوں پھر بلدیاتی انتخابات کرائیں ہاتھ باندھ کر انتخاب کرانا چاہتے ہیں تو مت کرائیں، کراچی کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے:ایم کیو ایم

Tue Nov 15 , 2022
کراچی(پی پی آئی)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہاکہ 2 سال بعد بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے،مردم شماری میں کراچی کی آدھی آبادی کم کردی گئی،پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کیساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے، کراچی میں حلقہ بندیوں میں بڑے […]