اسلام آباد (پی پی آئی)نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گاچیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے۔۔میں خود پریشان ہوگیا کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کرے گا۔واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔
Next Post
پی آئی اے کی ترکیہ کیلئے پروازیں شروع یورپ، برطانیہ اور امریکا کیلئے رسائی آسان
Tue Nov 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا، جس سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے، پاکستان اور […]
