عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات تاحال شروع نہ ہوسکی

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات تاحال شروع نہیں ہوسکی ہے، جے آئی ٹی ارکان کو ابتک باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ صرف تفتیش کیلئے لیٹر ہی جاری کر سکا ہے۔جے آئی ٹی ارکان کو ابتک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے آگاہ نہیں کیا گیا اور آئی جی پنجاب بھی مقدمہ ہونے کے بعد 14 روزہ کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جبکہ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کیلئے حکم نہیں دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق واقعے میں گرفتار ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے، حملے کو 12 روزگزرنے اورملزم گرفتارہونے کے باوجود عدالت میں پیشنہیں کیا جاسکاہے۔یاد رہے 10 نومبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم جیآئی ٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے جب کہ ارکان میں آرپی او ڈی جی خان سیدخرم، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان، ڈی پی او ظفربزدار، ایس ایس پی نصیب اللہ شامل تھے۔بعد ازاں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

Next Post

سیٹ بیلٹ باندھ لیں، احتساب اور انتخاب دونوں ہونگے، شیخ رشید معیشت ناک آؤٹ اوردیوالیہ،مزیدایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آگئے مزید 15 دن ٹوئٹر پر ہوں، حقیقی لانگ مارچ کا ہم کمیٹی چوک میں استقبال کرینگے مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30نومبر تک حل کرلیں گے: عوامی مسلم لیگ

Tue Nov 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں، احتساب اور انتخاب دونوں ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم […]