سیٹ بیلٹ باندھ لیں، احتساب اور انتخاب دونوں ہونگے، شیخ رشید معیشت ناک آؤٹ اوردیوالیہ،مزیدایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آگئے مزید 15 دن ٹوئٹر پر ہوں، حقیقی لانگ مارچ کا ہم کمیٹی چوک میں استقبال کرینگے مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30نومبر تک حل کرلیں گے: عوامی مسلم لیگ

اسلام آباد (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں، احتساب اور انتخاب دونوں ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا اپنی ذات کے لیے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں۔ ارشدشریف کے جسم پر12زخم اور4ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے قوم پہلے ہی مہنگائی سے مررہی ہے جوہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مررہی ہے معیشت ناک آؤٹ اوردیوالیہ ہونیوالی ہے مزیدایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہانے کہا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیا ہے۔ حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا، روس سے تیل منگوانے کے لیے حوصلہ چاہیے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمران راولپنڈی کو آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں، مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30نومبر تک حل کرلیں گے۔پی پی آئی کے مطابقشیخ رشید نے مزید کہا کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں، احتساب اور انتخاب دونوں ہونگے، مزید 15 دن ٹوئٹر پر ہوں۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے ویڈیو بیان کہا کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کا ہم کمیٹی چوک میں استقبال کرینگے۔

Next Post

پاکستان کو کسی دوسرے کی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، اسد عمر آخرتک مقابلہ کریں گے،لوٹا ہوامال واپس لیں گے،حکومت کا پرا ٹبر چور ہے

Tue Nov 15 , 2022
چنیوٹ(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی دوسرے کی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جو جذبہ یہاں نظر آرہا ہے لگتا ہے […]