لاہور(پی پی آ ئی) ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب چھوٹا ڈرون طیارہ گر گیا۔پولیس کے مطابق چھوٹے ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی ہے تاہم اس میں سے بارودی مواد نہیں ملا، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ہے، ریموٹ کنٹرول طیارے کو کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا؟ اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں سینئر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے بھی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چھوٹے ڈرون طیارے میں کیمرا نصب تھا۔
Latest from Blog
مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق سپیکر و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ
ؒٓلاہور(پی پی آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر
گوادر(پی پی آئی)گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ
اسلام آباد(پی پی آئی)بشکیک میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد کے واقعات اور موجودہ صورتحال پر
اسلام آباد(پی پی آئی)فرنٹیئرکور خیبرپختونخوا کی جانب سے نامور پشتو شاعر امیرحمزہ بابا کے مزار کی
اسلام آباد(پی پی آئی)ملک میں آج بھی گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔ لاہور میں
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیرحسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک
پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو