سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرار داد لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابققرار داد کے متن کے مطابق سعودی ولی عہد سے تحفے میں ملی گھڑی فروخت کر کے ریاست کا مذاق بنایا گیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملنے والے قیمتی تحائف ریاست کی ملکیت تھے۔متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے قیمتی تحائف فروخت کر کے وزیرِ اعظم کے منصب کی توہین کی ہے۔قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔
Next Post
گولیمار کے گھر میں گیس دھماکا، میاں، بیوی،3 بچے زخمی
Wed Nov 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے نیا گولی مار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتونِ خانہ اور ان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گولی مار کی پھول والی گلی کے قریب گھر میں پیش آیا […]
