پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات کی تاریخ لینے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان سے لانگ مارچ 19 نومبر کو راولپنڈی کی جانب روانہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی پہنچ کر بلوچستان کا مارچ مرکزی حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہوجائے گا جہاں عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت قاسم خان سوری کرینگے، اس دوران بلوچستان کے قائدین کنٹینر پر ہونگے جبکہ آزادی مارچ بلوچستان کا قافلہ چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔صوبائی صدر قاسم سوری جنرل سیکرٹری منیر بلوچ ودیگر قائدین مختلف مقامات پر آزادی مارچ سے خطاب کرتے جائیں گے اور کوئٹہ سے ضلع شیرانی تک مختلف اضلاع و تحصیلوں کے کارکن آزادی مارچ کا استقبال کرینگے۔
Next Post
ملک میں انسانی حقوق پامال ہیں، صف اول کا صحافی قتل ہو گیا:حماد اظہر مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہو گیا، معیشت ڈوب گئی جبکہ کاروبار تباہ ہو گئے ہیں
Wed Nov 16 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں انسانی حقوق پامال ہو گئے ہیں، صف اول کا صحافی قتل ہو گیا […]
