ملک میں انسانی حقوق پامال ہیں، صف اول کا صحافی قتل ہو گیا:حماد اظہر مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہو گیا، معیشت ڈوب گئی جبکہ کاروبار تباہ ہو گئے ہیں

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ڈوب چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں انسانی حقوق پامال ہو گئے ہیں، صف اول کا صحافی قتل ہو گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقانہوں نے کہا کہ ملک کے مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہو گیا ہے، معیشت ڈوب گئی ہے جبکہ کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ چور حکمران بن گئے ہیں اور انھیں بات کرنے کے لئے ایک فراڈیا ہی ملا ہے۔

Next Post

بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

Wed Nov 16 , 2022
کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کوروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 0 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔پی پی […]