کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ

لاہور(پی پی آ ئی) ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ کر دیا۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور بادامی باغ اسٹیشن سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے 3لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ 65ہزار 790 روپے تھا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق حکام نے ڈیزل کی قیمتوں کا بہانہ بنا کر مہنگی ترین ٹرین چلا دی،لاہور اور بادامی باغ تاکراچی کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے 3 لاکھ کردیاگیا،اس سے قبل کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ 65 ہزار790 روپے تھا۔اسی طرح فیصل آباد تا کراچی کارگوٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2 لاکھ 29 ہزار670 کر دیاگیا،اس سے قبل اس ٹرین کا کرایہ ایک لاکھ 73 ہزار765 روپے تھا،جبکہ ملتان تا کراچی کارگوٹرینوں ں کا کرایہ بڑھا کر 2 لاکھ 65 ہزار950 روپے کردیا گیا،اس سے قبل ملتان کراچی کے درمیان کارگوٹرین کاکرای 201480 روپے تھا۔

Next Post

ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے: حماد اظہر عالمی منڈیوں میں پاکستان کا ڈفالٹ رسک بڑھتا چلا جا رہا ہے

Thu Nov 17 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ”عالمی منڈیوں میں پاکستان کا ڈفالٹ رسک بڑھتا چلا جا رہا ہے،مقامی کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور مہنگائی […]