سکرنڈ ، 08 مارچ 2026(پی پی آئی) موٹروے پولیس ساؤتھ زون سیکٹر سکرنڈ نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے بھارتی گٹکے کے 10 بیگز اور متعدد اضافی نمبر پلیٹس برآمد کرلیں، برآمد شدہ گٹکے کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سعیدآباد ٹول پلازہ کے قریب دوران پٹرولنگ ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر چیکنگ کی گئی
۔
تلاشی کے دوران گاڑی سے گٹکے کے 10 بیگز اور متعدد اضافی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ بھارتی گٹکا اور گاڑی قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سعیدآباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔
۔
کامیاب کارروائی پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
