شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوڈ انڈسٹری لائسنس 7 دن کے اندر جاری کرنے کی یقین دہانی 2018 سے پہلے کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی:ڈائریکٹر جنرل

کراچی (پی پی آئی) ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی عمران بھٹی نے کہا ہے کہ لائسنس 7 دن کے اندر جاری کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب پر تیزی سے کام جاری ہے اور امید ہے کہ وہ جلد آپریشنل ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر فراز الرحمان، کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عمر سن، سمیت ممبران اور اعلی حکام بھی شریک تھے۔ ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ صوبے میں لائسنس کے طریقہ کار کو آسان بنا کر آن لائن کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کسی ممبر کو کوئی پریشانی، دشواری یا شکایت ہو تو وہ براہ راست رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کیلئے 2018 سے پہلے کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔۔