آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی، عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج خالی کرانے کیلئے پولیس آپریشن، طلبائسے تصادم، 4 گرفتار

کراچی (پی پی آئی) کراچی میں عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج خالی کرانے کیلئے پولیس آپریشن کے دوران طلباء سے تصادم ہوگیا، لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، پی پی آئی کے مطابقپولیس نے 4 طلباء کو حراست میں لے لیا۔کراچی میں عدالتی حکم کی تعمیل کے سلسلہ میں اسلامیہ کالج خالی کرانے کیلئے پولیس کی نفری عدالتی بیلف کی مدد کیلئے ساتھ پہنچی تو طلباء سے تصادم ہوگیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ طلبا پتھراؤ کرتے رہے، جس پر متعدد طلبائکو حراست میں لے لیا گیا۔ جمشید روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔حکام کے مطابق اسلامیہ کالج پرائیویٹ جگہ پر قائم ہے، طویل عرصہ سے کیس چل رہا تھا، سپریم کورٹ نے عمارت خالی کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کی نفری عدالتی بیلف کی مدد کیلئے ساتھ پہنچی، کالج میں دس ہزار کے قریب طلباء زیرتعلیم ہیں، متبادل عمارت فراہم کرنے تک کالج خالی کرنے سے انکار کردیا۔