پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی فائر ڈیپارٹمنٹ کے پاس ٹینڈرز اور باؤزر موجود،عملہ کی قلت 30 فیصد ملازم ریٹائر ہوگئے یا انتقال کر گئے، چیف فائر آفیسر اشتیاق حسین کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورہ میں شرکاء سے خطاب

کراچی (پی پی آئی ) چیف فائر آفیسر کراچی اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ محکمہ میں 30 فیصد عملہ ریٹائر ہو گیا یا انتقال کرگیا۔ کراچی میں پہلے 19 فائر اسٹیشن تھے، 10 نئے اسٹیشن کھلنے کے بعد شہر میں 29 فائر اسٹیشن سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کی سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم الزماں، کورنگی فائر اسٹیشن آفیسر ظفر خان سمیت دیگر حکام اور ممبران موجود تھے۔ چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے کہا کہ محکمہ میں عملے کی کمی کا سامنا ہے۔ فائر ٹینڈرز چلانے کیلئے ڈرائیورز تک کی قلت ہے، تاہم جو عملہ موجود ہے وہ اپنی استعداد سے بڑھ کے ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ملازمین کی بھرتی کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے درخواست کی ہے۔ اشتیاق احمد نے مزید کہا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے پاس فائر ٹینڈرز اور باؤزر موجود ہیں لیکن ان کو استعمال کرنے والوں کی قلت ہے۔ اس سے قبل کاٹی کی سینئر نائب صدر نگہت اعوان نے کہا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ شہر کی خدمت بھرپور انداز میں کر رہا ہے۔ کراچی میں آگ لگنے کا واقع ہو تو محکمہ برقت کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کورنگی فائر اسٹیشن میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے فائر فائٹرز پر افسوس کا اظہار کیا۔ تقریب سے مسلم محمدی اور سلیم الزماں نے بھی خطاب کیا۔