امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کرا چی(پی پی آ ئی)امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 24 پیسے کی کمی ہو ئی۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 223 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 223 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور قدر 231 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 167.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 42928.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کرروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 543 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Next Post

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک قطر پہنچ گیا

Tue Nov 22 , 2022
کرا چی/دوحہ(پی پی آ ئی) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک فٹبال ورلڈ کپ 2022کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔ قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ […]