کرا چی/دوحہ(پی پی آ ئی) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک فٹبال ورلڈ کپ 2022کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔ قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران فٹبال ورلڈ کپ کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب کا کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
Tue Nov 22 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کالجز میں کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر […]
