وزیراعلیٰ پنجاب کا کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کالجز میں کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، پرنسپل کی اے سی آر کو کالج میں سپورٹس سر گر میو ں کے انعقاد سے مشروط کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے اصلاحات کی جائیں گی، کالجز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اورعدم دستیاب سہولتوں کی نشاندہی کے لئے آئی ٹی ونگ قائم کیا جائے گا۔

Next Post

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند، سماعت ملتوی

Tue Nov 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ […]