کراچی(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق منگل کے روز فیصلہ سناتے ہو ئے 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہیکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے،وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔سندھ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو دو ہفتوں میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دینے کا حکم دے رکھا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آج سماعت سے متعلق جماعت اسلامی، متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پندرہ نومبر کو سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Next Post
حیدرآباد سکھر موٹروے ایم 6 کی تعمیر میں خردبرد کا معاملہ،سندھ حکومت نے ایک اور کمیٹی بنادی
Tue Nov 22 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)حیدرآباد سکھر موٹروے معاملے کے لیے سندھ حکومت نے ایک اور کمیٹی بنادی ہے۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ سعید منگنیجو کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔سعید منگنیجو کا کہنا تھا موٹروے کے لئے پیسہ کہاں کہاں گیا؟ 7 دن میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ایس اینڈ […]
