اسلام آباد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا،الیکشن کمیشن کے تمام ونگز انتخابی منصوبہ بندی کے مطابق تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔الیکشن کمیشن کے تمام ونگز انتخابی منصوبہ بندی کے مطابق تیار ہے، الیکشن کمیشن نے اب تک کی تیاریوں پر ظہار اطمینان کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کیلئے بھی کاغذ حاصل کر لیا ہے اور انتخابات کیلئے دیگر ضروری سازوسامان بھی خرید لیا گیا ہے۔بعض ضروری کاغذات کی پرنٹنگ سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا اور حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی تیاری بارے بھی آگاہ کیا گیا اور پولنگ اسٹاف کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن کو انتخابی عملیکی تربیت،آر ایم ایس کس طرح استعمال ہو گا کی حکمت عملی پربھی بریفنگ دی گئی۔
Next Post
کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ، 40 مریضوں کی حالت تشویشناک
Wed Nov 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 27مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار666کورونا ٹیسٹ […]
