نوازشریف نے جس آ رمی چیف کو تعینات کیااْسی سے جوڈوکراٹے کیے: شیخ رشید

آ ر می چیف جو بھی آ ئے گا وہ سیاست سے دورملک اوراپنے ادارے کا وفادارہوگا
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جس آ رمی چیف کو بھی تعینات کیااْسی سے جوڈوکراٹے کیے۔ اپنی ٹو ئٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ”آ رمی چیف کی تعینا تی کیلئے سمری آگئی ہے سارے نام شامل کرکے ادارے نے دوراندیشی کاثبوت دیاہے اب کسی کی پسندناپسندکانہیں میرٹ کاسوال ہوگاجوبھی آرمی چیف آئیگاوہ سیاست سے دورملک اوراپنے ادارے کا وفادارہوگا، تباہ حال معیشت کوسہارا دینے کی کوشش کریگا“۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیااْسی سے جوڈوکراٹے کیے۔

Next Post

تحریک انصاف کی لندن سٹوری بوگس ہونے کی وجہ سے ڈبہ فلم بن کر رہ گئی: عابد شیر علی

Wed Nov 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی لندن سٹوری بوگس ہونے کی وجہ سے ڈبہ فلم بن کر رہ گئی،جو توشہ خانہ چوری سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔اپنی ٹو ئٹ میں […]