وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کرینگے: مریم اورنگزیب

اسلا م آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

Next Post

وزیر دفاع کا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی نہ جانے کا فیصلہ

Wed Nov 23 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکی نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے ہمراہ دورہ ترکی پر نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیردفاع نے وزیراعظم کے ساتھ دورے پر ترکی روانہ ہونا تھا۔یاد […]