وزیراعلیٰ پنجاب کی نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مبارکباد

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیئے، پوری امید ہے کہ نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپہ سالار کی حیثیت سے دفاع وطن اور ملک میں قیام کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں، ان کے دور میں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جنگ کامیابی سے لڑی گئی۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج نے معیشت کے استحکام، سفارتکاری اور قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

Fri Nov 25 , 2022
استنبول(پی پی آ ئی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلیٰ ترک سول و عسکری حکام، پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم ترک صدر رجب […]